شہزادہ نہار بن سعود بن عبد العزیز انتقال کر گئے
ریاض(ویب ڈیسک)ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ نہار بن سعود بن عبد العزیز انتقال کر گئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے
- Advertisement -
کہ ’متوفی شہزادے کی نماز جنازہ اج بدھ کو عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں ادا کی جائے گی‘۔ایوان شاہی نے متوفی شہزادے کی مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ جنت کے اعلی مقام کی دعا کی ہے۔