MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خضدار، گیس پلانٹ جیسی سہولت سے محروم

0 329

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار(ویب ڈیسک) خضدار صوبہ بلوچستان کی دوسری بڑی شہرحکومتی منظور کردہ گیس پلانٹ جیسی سہولت سے یکسر محرومیت کا شکار ہیں 2013 میں حکومتی منظور شدہ گیس پلانٹ کے کام کو بلاجواز روکے رکھنا خضدار کے عوام کے ساتھ بد دیانتی پر مبنی سوال ہے خضدار کے عوامی نمائندوں کی اس جانب توجہ مبذول نہ کرنا اور چھپ کا روزہ رکھنا عوام کے زہینوِں میں مختلف سوالات کو جنم لے رہی ہے 2013 میں ایک قوم پرست پارٹی کےعوام دوست لیڈر سابق سینیٹرووفاقی وزیر کے منظور کردہ گیس پلانٹ کے کام میں رکاوٹ بن کر ہر ایک پارٹی اپنےکریڈیٹ کیلئے عوام کو خوار زار کرنا بڑے ظلم وزیادتی کے مترادف ہیں

- Advertisement -

خضدار کے سیاسی و سماجی عوامی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اب خضدار ایک لاوارث شہر بن چکی ہے انتخابات کے وقت خضدار کے سادہ لوح عوام کو سبزباغ دکھاکر انکے قیمتی ووٹ لیکر مداری لوگ کامیاب ہوجاتے ہیں اور کامیابی کے بعد سالوں سال گم ہوکر عوام کے بخار کا بھی نہیں پوچھ لیتے ہیں خضدار کے عوام ہر بار ایک پارٹی کو آزما آزما کر تھک چکے ہیں مگر غریب عوام کیلئے کسی بھی پارٹی سے کوءشنواءنہیں ہورہی ہے خضدار کے عوام کیلئے منظورکردہ گیس پلانٹ ایک بنیادی حق ہے

گیس پلانٹ کے کام میں بے جا رکاوٹ ڈالنا عوام کے ساتھ دھوکہ فریب اور دشمنی اقدام ہے خضدار کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو ودیگر حکام سے درد مندانہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعلی بلوچستان خضدار عوام کے کءبرسوں سے حکومتی منظور کردہ گیس پلانٹ کا فوری افتتاح کرکے عوام کو حکومت کی جانب سےایک گیس پلانٹ ریلیف پیکج فراہم کریں تاکہ یہاں کے عوام اس جدید دور میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح گیس جیسی نعمت سے استفادہ حاصل کرسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.