MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زبیر گل نے بھی لندن پولیس کو تسنیم حیدر کیخلاف درخواست دیدی

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن )کے رہنما زبیر گل نے لندن پولیس کو تسنیم حیدر کے خلاف درخواست دے دی۔زبیر گل نے بتایا کہ تسنیم حیدرکیالزامات بے بنیاد ہیں، جلد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیس جلد تسنیم حیدر کے خلاف ایکشن لے گی۔اس سے قبل مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ناصر بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پولیس تسنیم حیدر سے اس کے دعوے کے ثبوت طلب کرے اور اسے بلا کر تحقیقات کی جائے۔واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں بتایا تھا کہ کینیا میں وقار اور خرم ان کے آدمی ہیں اور ارشد شریف کا قاتل کینیا میں ہی چھپا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ایک شوٹر بھی کینیا پہنچ چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.