MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمود خان کا بیانیہ ہی پشتون قوم کا بیانیہ ہے، ایاز جوگیزئی

1 690

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی اور مرکزی سیکرٹری عبدالرؤف لالا نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے پشتون قومی تحریک کیلئے ایسے افکار دیے جو کہ پشتونوں کی قومی وسائل لوٹنے سے بچانے، محرومی، محکومی سے نجات اور ہمیں قومی اتحاد و اتفاق دینے، ہماری سیاسی واک و اختیار، قومی شعور و قومی بیداری، تاریخ اور ثقافت کو زندہ رکھنے کا واضح نظریہ ہے مگر بدقسمتی سے مقتدر قوتوں کی جانب سے قوم کو زئی و خیلی کی ناموں سے تقسیم کرنے اور الیکشن کی بجائے سلیکشن کا بازار گرم کرنے نے ہمیں پشتونوں کی قومی تحریک کے راستے میں روڑے اٹکائے۔ تاریخ، ثقافت اور وسائل پر سیاسی واک و اختیار ہی اقوام کو زندہ رکھتے ہیں مگر ہم سے ہماری تاریخ، ثقافت اور ہماری قومی وسائل چھین کرہم دو وقت کی روٹی کیلئے دیار غیر میں مسافری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی شالدرہ، پشتون آباد، لاندی پشتون آباد، پشتون درہ علاقائی یونٹوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس سے کبیر افغان،ایوب درانی،صاحب خان لالا،ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑ، جبارہمدرد، شکور افغان، علی محمد پانیزئی،شراف خلجی ودیگر نے بھی خطاب اور تنظیمی رپورٹ پیش کیئے۔ مقررین نے کہا کہ ملک کو حقیقی جمہوری فیڈریشن بنانے، پشتون اور دیگر اقوام کو حق حاکمیت اور حق ملک دینے، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی، فوج میں سیاست کی مداخلت کو ختم کرکے ہی ملک درپیش بحرانوں سے نکل سکتا ہے بصورت دیگر ہر دوسرے دن آئی ایم ایف کی قرضوں میں گہرے ہوئے نظام ترقی کی خواہاں نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ پشتونخوا وطن اور ہم بحیثیت قوم جن مسائل کے شکار ہیں وہ کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جمہوری قوتوں اور ہر مکتبہ فکر کی لوگوں ہی کی قومی سوال پر اتفاق کرکے منظم ہونے سے ہی ممکن ہے ورنہ خدا تعالیٰ خود کہتاہے کہ میں اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جن کو نہ ہو خیال اپنے بدلنے کا۔ مقررین نے کہا کہ کلائیمیٹ چینج کی وجہ سے ہماری زراعت اور مالداری اب ختم ہوکر رہ گئی ہے اور ایسے صورتحال کا سامنا ہے کہ اب ہماری زمینیں صحراوؤں میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں کیونکہ اب ہمارے یہاں پینے کی پانی تک میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کا بیانیہ پشتون قومی بیانیہ ہی ہے، اور دنیا جہاں کی قومی تحریکیں ہو وہ ایک ہی بیانیہ کے تحت چل کر اپنے منزل مقصود پر پہنچتے ہیں تو ہم بجا طور پر کہتے ہیں کہ پارٹی چیئرمین کا بیانیہ ہم سب کا بیانیہ ہے اسے شعوری اور منظم بنیادوں پر گھر گھر پہنچا کر ہی ہم اتفاق و اتحاد اور سنگین حالات سے نکلنے کا راستہ سمجھتے ہیں۔پارٹی بیانیہ کی حقانیت اور اہمیت سے اپنی قوم کو ایک ایسے حالات میں آگاہ کرنا از حد لازمی ہے جب نیٹو اور انکے اتحادی افواج نے افغانستان سے انخلا کیا وہاں پر انسانی المیہ اور افغانستان کے استقلال کا مسئلہ درپیش ہے۔ اب ہمسایہ ممالک نے افغانستان میں مداخلت ختم کرنا ہوگا ورنہ آنے والے سخت حالات اور تباہی کی وجہ سے کوئی نہیں بچے گا۔ مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا کودنیا اپنی ترقی اور منظم سیاسی بیانیہ کو ہر شخص تک پہنچانے کیلئے استعمال کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے صرف ہمارے نوجوان اسے منفی، ناشائستہ اور جذباتیت کے تحت استعمال کرکے اپنی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تو بہتر یہی ہے کہ منفی رجھان کو پروان چڑھانے کی صورت میں اسے استعمال نہ کیا جائے۔مقررین نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی قومی، سیاسی،جمہوری، ادبی، صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پارٹی کے زیر اہتمام 2دسمبر کو مرکزی جلسہ عام کیلئے بھرپور تیاری کریں۔ اجلاس کے آخر میں پارٹی کے ضلعی کمیٹی کے رکن وعلاقائی سیکرٹر ی ڈاکٹر حبیب اللہ کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں وکارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون اس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.