MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن شیخ رشید نے بڑا بیان داغ دیا

1 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی تعیناتی پر اعتراض نہیں ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کیئرٹیکرکا دورانیہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند تعیناتی بھی چاہتا ہے لیکن ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں، ملک کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوکسی کی تعیناتی پراعتراض نہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کرجائے گا، آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.