MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حب ،آئل ٹینکر سے 631 کلو چرس برآمد

0 489

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب (مسائل نیوز)انسداد منشیات کے ادارے (اے این ایف) نے بلوچستان کے علاقے حب میں کارروائی کرتے ہوئے آر سی ڈی روڈ پر حب بائی پاس کے قریب دوران تلاشی آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ چرس کا وزن 631 کلوگرام ہے۔ چرس آئل ٹینکر کے مختلف حصوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

- Advertisement -

دوران کارروائی پشین کے رہائشی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.