MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیا پاکستان اب بھی ایشیا کپ فائنل کھیل سکتا ہے؟

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے پاکستانی کرکٹ فینز کو مایوس کر دیا ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

تاہم 172 رنز کا بظاہر ایک اچھا ہدف بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اس طرح پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بھارت کے ہاتھوں دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاندار بلے بازی پر ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے دونوں اگلے میچ جیتنے ہوں گے. ایک میچ بھی ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

پاکستان کا اگلا ٹاکرا کل 23 ستمبر بروز منگل سری لنکا سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہو گا۔

یہ دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں، جس میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا دیا تھا۔ شکست کے باوجود سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت ٹورنامنٹ کی دوسری مظبوط ترین ٹیم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.