یو اے ای کا 9 ممالک کو ویزا دینے سے انکار؛ کیا پاکستان بھی اس فہرست میں ہے؟
متحدہ عرب امارات(مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات نے 9 ایشیائی اور افریقی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزے کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر یہ پابندی لگائی گئی ہے ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان اس فہرست کا حصہ نہیں ہے۔
- Advertisement -
امیگریشن سے متعلق جاری کیے گئے سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ممالک کے لیے ویزا درخواستوں کا عمل تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔ نہ صرف نئے ورک یا ٹورسٹ ویزے جاری کیے جا رہے ہیں بلکہ زیرِ التوا درخواستیں بھی روک دی گئی ہیں۔
اماراتی حکام نے باضابطہ طور پر اس فیصلے کی وجہ تو نہیں بتائی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات اور بعض سفارتی تنازعات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر بعض ممالک پر ویزے کی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔