پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کہ روشن خورشید بروچہ کو پاکستان اعلی ترین ایوارڈ ” ستارہ امتیاز ” ملنا پورے بلوچستان کے عوام کے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے یہ ایوارڈ انکو انکی سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ھے ہم انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ مستقبل میں بھی انکی خدمات بلوچستان کے عوام کے لئے جاری رھے گی
- Advertisement -
انہوں نے ہمیشہ زاتی ترجیحات اور مفادات سے بالاتر ہو کر جس احسن طریقے سے انسانی خدمت کو اپنا مشن بنایا ھے وہ حقیقی معنوں میں مثالی اور قابل تحسین ہونے کے ساتھ معاشرے میں خاص کر نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے خورشید بروچہ نے سماجی خدمات کے علاوہ سیاست کے میدان میں انکی اصولی سیاست کے حوالے سے نمایاں خدمات، جدوجہد اور فکر و فہم کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کے دلوں میں انکےلئے احترام ، محبت اور اعلی مقام حاصل ہے اور خاص کر تحریک انصاف کے دور اقتدار میں انکو ایوارڈ ملنا اس بات کی دلیل اور عکاسی کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران کی قیادت میں موجودہ حکومت کی اولین ترجیح میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرکے وطن عزیز پاکستان کو تمام تر مشکالات کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ھے