MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ساتھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلیے دعا کریں

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کے لیے اپوزیشن اتحادی ارکان صوبائی اسمبلی بسوں میں سوار ہو گئے ۔جب کہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ تمام اقدامات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔ساتھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے دعا کریں۔سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا جہاں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے جب کہ اس کے اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس 10 ارکان ہیں ، دونوں جماعتوں کے مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں جب کہ 4 نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی اور اس کے اتحایوں میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان، ایک رکن راہِ حق پارٹی اور تین آزاد ارکان شامل ہیں، یوں حمزہ شہباز کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا جب کہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں (ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد اس وقت بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.