MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیپلز بس سروس موبائل اپلیکیشن کا افتتاح ، صارفین کوکیا فائدہوگا؟

1 383

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلز بس سروس موبائل اپلیکیشن کا افتتاح ، صارفین کوکیا فائدہوگا؟

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس موبائل اپلیکیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پراجیکٹ ڈائرکٹر پی ایس بی صہیب احمد اور پیپلز بس سروس کے آپریشنل مینیجر عبدالشکور آرائیں بھی تقریب بھی موجود ہیں۔

برائلر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی عوام کیلئے بڑی خبر

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کو انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلانے اور آن لائن سسٹم سے جوڑنے کاعملی اقدام اٹھایا ہے۔

پیپلز بس سروس کی ایپ کے تحت سفر کرنے والے شہریوں کو گاڑی کی لوکیشن کا باآسانی پتہ چل سکے گا ۔صارفین آن لائن بکنگ، روٹ، کرایوں اور دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔

- Advertisement -

ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہوگی، گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرا بھی نصب کئے جائیں گے۔گاڑیوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم، ڈرائیور الارم بھی نصب ہونگے۔

لاپتہ آبدوز میں 4گھنٹے سے بھی کم کی آکسیجن باقی ہے

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی ایپلیکیشن ہے جو کہ گوگل ایپ پر موجود ہے۔ یوزر اپنی پروفائل شیئر کریں گے جتنے بھی مسافر اس استعمال کریں گے ان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہوگا۔جہاں پر بھی موجود ہوں وہاں سے قریب سے قریب بس کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ہر بس میں کیمرہ موجود ہیں اور اس کی ڈرائیور سے لیکر ہر شخص کی مانیٹرنگ ہوتی ہے ۔ عوام, ناخوشگوار رویہ رکھنے والے عملے کی تصویر بروقت حکام تک پہنچا سکیں گے۔ہمارے پاس ہر بس کی انفارمیشن موجود ہے،ہماری پیپلز بس سروس کو ایک سال مکمل ہورہا ہے ،آئندہ دنوں میں بسوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایپ لانچنگ تقریب میں شرکاءکا شکریہ ادا کرتا ہوں, پیپلز بس سروس کو مختلف شہروں میں بڑھانے کی کوشش ہے۔یہ ایپ پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کرے گی۔بس سروس میں کارڈ سسٹم جلد متعارف کراوایا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے لئے کروڑوں کی سبسڈی دے رہی ہے۔برقی ٹیکسی بھی جلد کراچی میں شروع ہوگی۔بی آر ٹی ریڈ لائن اچھی بی آر ٹی ہوگی, بایو گیس پر بسز چلیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پیپلز بس سروس موبائل اپلیکیشن کا افتتاح ، صارفین کوکیا … […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.