بلوچستان بجٹ میں صوبے میں شلٹرلس اسکولوں کی تعمیر کیلئے30کروڑ روپے مختص
کوئٹہ (مسائل نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبے میں شلٹرلس اسکولوں کی تعمیر کیلئے30کروڑ روپے مختص کردیے جبکہ 103نئے پرائمری اسکولز کھولنے 60 اسکولز کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ ثانوی تعلیم کے شعبے میں 831 نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال 2022-23ء میں صوبے بھر میں سینکڑوں Shelterless اسکولوں کی تعمیرکے لیے 30 کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ نئے مالی سال 2022-23ء میں صوبے بھر میں 103 نئے پرائمری اسکول کھلیں گے جبکہ 60 اسکول اپ گریڈ ہوں گے، جن میں مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز شامل ہیں۔ اس طرح831 نئی اسامیاں پیدا ہوجائیں گی۔ مجموعی طور پر مالی سال 2022-23ء میں شعبہ پرائمری و سیکنڈری تعلیم کی ترقیاتی مد میں 10 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 63 ارب 44 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
- Advertisement -
[…] نیوز) بلوچستان بجٹ 2022-23 دو روز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ اے آر […]