MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گجرات میں اسپین پلٹ دو بہنوں کا قتل، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گجرات (مسائل نیوز گجرات میں رشتے کے تنازع پر چچا نے اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق دو بہنوں کے قتل کا واقعہ تھانہ گلیانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر مبینہ طور پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنی دو بھتیحیوں کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 20 اور 24 سالہ مقتول بہنیں چند روز قبل ہی اسپین سے پاکستان آئیں تھی جنہیں اٴْن کے چچا نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ڈی پی او گجرات کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ہی قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

- Advertisement -

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بہنوں نے شوہروں سے طلاق لے تھی اور اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

دونوں بہنوں کو ان کے اہلخانہ نے پاکستان بلوایا اور قتل کر دیا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بناکر مزید کارروائی کی جائے۔حمزہ شہباز نے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گجرات میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ڈی پی او گجرات متاثرہ خاندان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین پر ظلم و زیادتی اور قتل کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں اور سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.