
شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،ساجدہ بنگلزئی
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات ساجدہ بنگلزئی نے اپنی جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا آواران کے علاقےکاہان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں
جام شہادت نوش کرنے والے مجیر شاہد بشیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں
دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والے فورسز قوم کے ہیرو ہیں شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے ساجدہ بنگلزئی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔