MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں نے جتنے بھی ملکوں کا دورہ کیا، پاکستان ان میں سب سے بہترین ملک ہے

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ بلے باز روب کی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جتنے بھی ممالک گئے ہیں ان میں پاکستان سب سے بہتر ہے۔ 42 سالہ راب کی تاریخی پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انگلینڈ میں پاکستان کے حوالے سے تاثر درست نہیں ہے۔

- Advertisement -

راب کی نے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا کہ جب میں یہاں آیا تھا تو اس سے پہلے میں تھوڑا سا نروس تھا، میں پاکستان کے بارے میں بہت کم جانتا تھا لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ دو بہت اچھی ٹیمیں اور ایک تاریخی دورہ تھا، اس کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

میرے خیال میں انگلینڈ میں ہمارے پاس پاکستان کے بارے جو تاثرات ہیں وہ درست نہیں ہے، ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ یہ واقعی کتنا اچھا ملک ہے، میرے خیال میں مہمان نوازی کسی سے پیچھے نہیں، میں جتنے بھی ممالک گیا ہوں پاکستان میری نظر میں ان میں سب سے بہترین ملک ہے۔ انہوں کی نے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی پاکستانی کپتان بابر اعظم کو باؤلنگ سیریز کا بہترین لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ پاکستان ان عظیم ممالک میں سے ایک ہے، جہاں آپ کو ضرور آنا چاہیے یہاں کا کھانا بھی ہر جگہ سے بہتر ہے اور لاہور میں ایک بہت اچھا گولف کورس ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.