MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کا معاملہ ، چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا

1 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیا ل نے از خود نوٹس لے لیا ۔ جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے لیے 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کل دوپہر 2 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی تھیں لیکن گورنرز اور الیکشن کمیشن نے تاحال انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کروانے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.