MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سادگی پسند ہوں ، زمین پر سوتا ہوں ، دکھاوا نہیں کرتا :شاداب خان کی دلچسپ باتیں

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ملک میں کرکٹ بہار عروج پر ہے ، پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گراؤنڈز کے اندر اور باہر شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ ایک انٹرویو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نجی ٹی وی کو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور طرز زندگی پر خصوصی گفتگو کی ۔

- Advertisement -

شاداب خان نےانٹرویو میں بتایا کہ ” میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان سے لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقیناً ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا؟ لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزاررہی ہے۔ آج بھی جب میں گھر جاؤں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیوں کہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں۔ اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے، اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور تکبر کی بات ہی نہیں”؃

ایک سوال کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ “میں اداکاری نہیں کرتا دکھاوے کیلئے کچھ نہیں کرتا، سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔”

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.