MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دسمبر میں مردم شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کردیں گے، اسد عمر

0 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ادارہ شماریات کے ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں قومی مردم شماری رابطہ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم الظفر چیف شماریات، ایاز الدین ممبر (سی اینڈ ایس)، محمد سرور گوندل ممبر (ایس ایس/آر ایم) ، سید اعجاز علی شاہ واسطی (ممبر این اے) اور ڈاکٹر عزیز اللہ خٹک (ممبر ای ایس) نے ادارہ شماریات کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ہمراہ وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

- Advertisement -

پاکستان میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری سے متعلق تمام سرگرمیوں کی نگرانی میں ادارہ شماریات میں قائم کردہ قومی مردم شماری رابطہ سینٹر اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ یہ سینٹر مردم شماری 2020سے متعلق تمام اہم سرگرمیوں کا محور ہو گا جس میں تمام صوبوں اور ریجنز کی نمائندگی ہو گی۔ این سی او سی کی کامیابی سے متاثر ہو کر اس سینٹر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ڈی سی پی سی کی سر براہی میں کام کرنے والے اس سینٹر میں تمام چیف سیکرٹریز،

متعلقہ صوبائی سیکرٹریز(ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ وغیرہ) ، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اورڈی جی ملٹری اپریشنز کے مابین روابط کو فروغ دیا جائے گا تا کہ مردم شماری 2022کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ قومی مردم شماری رابطہ سینٹر کو تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز بشمول تحصیل کی سطح پر قائم 614مردم شماری مراکز سے منسلک کیا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.