ریکوڈک کے معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا جائیگا،ضیاءاللہ لانگو
کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ریکوڈک سمیت بلوچستان کے تمام وسائل صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروے کار لانے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ریکوڈک کے معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا جایگا اس حوالے سے منتخب نمایندوں کو اعتماد میں لے لیا گیا جبکہ اس معاہدے کو عوام کے سامنے بھی لایا جایگا تمام فیصلے عوام کی منشا کے مطابق کیے جاہینگے ہماری پہلی ترجیح صوبے کے وسائل کو عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کرنا ہے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ریکوڈک سمیت بلوچستان کے تمام وسائل صوبے کے عوام کے ہیں ہماری حکومت کی اولین ترجیح بھی یہی ہے
- Advertisement -
کہ ان وسائل کا صحیح استعمال کرکے ہم اپنے صوبے میں ترقی اور خوشحالی لائیں انہی وسائل کے استعمال سے صوبے میں صحت تعلیم، بے روزگاری سمیت اور کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کرینگے تاکہ صوبے کی پسماندگی دور ہو اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوجاے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ صوبے کے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کر کے منتخب کیا ہے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ہم پر جو اعتماد کیا ہے وہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں انکے اعتماد پر پورا اترے گی صوبے کے وسائل انکا استعمال صوبے کے عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق ہی ہوگا
صوبائی حکومت صوبے کے عوام اور بلوچستان کے مفاد میں کوئی بھی معاہدہ خفیہ نہیں رکھیں گی اور نا ہی کوئی بھی معاہدہ خفیہ کرےگی بلکہ جو بھی ہوگا وہ عوام کے سامنے ہی ہوگا صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے صوبے میں ترقیاتی منصوبے زور و شور سے جاری ہیں تعلیم صحت روزگار کے مواقع روڈ انفراسٹرکچر اور ڈیلے ایکشن ڈیم ان جیسے کئی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں جنکی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا صوبائی حکومت روز اول سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے کوئٹہ پیکج کے تحت متعدد عوامی نوعیت کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے کوئٹہ کے شہریوں کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں اور آلودگی سے پاک ماحول میسر ہوگا صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں جاری و ساری رہیگا