MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) نواز شریف،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر جج محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ روپے کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔عدالت نے نواز شریف،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا دیا،نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس واپس بھجوایا گیا۔ریفرنس میں ملزمان پر 11 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔
یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف سینیٹ میں بھی توشہ خانہ ریفرنس جمع کرایا۔یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ کے پاس جمع کرایا گیا۔
ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ سے ڈی سیٹ کیا جائے،وہ سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم 2008 میں توشہ خانہ سے 4 گاڑیاں لیں اور 3 گاڑیاں آصف زرداری کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے حلف کی خلاف ورزی کی،وہ آرٹیکل 63 کے تحت رکن سینیٹ نہیں رہ سکتے۔ آپ ریفرنس کو جلد الیکشن کمیشن بھیجیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ریفرنس وصول کیا اور کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس کا جائزہ لیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کے وکیل نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.