MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی وی ریموٹ کی بیٹری نگلنے والے بچے کی جان بچالی گئی

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز)بھارت میں ٹیلی ویژن ریموٹ کی بیٹری نگلنے والے 2 سالہ بچے کی جان بچالی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے 2 سالہ بچے کے معدے سے بیٹری نکال لی۔مقامی گیسٹرو اینٹرولوجسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بروقت طبی اقدام کے باعث بذریعہ اینڈواسکوپی اس کے معدے سے بیٹری نکالنا ممکن ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بچے کے والدین اس کی طعبیت بگڑنے پر پہلے تو اسے گھر کے قریب اسپتال لے گئے مگر جب یہ پتہ چلا کہ اس نے بیٹری نگل لی ہے تو پھر اسے مذکورہ بالا اسپتال لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن تھیٹر کو الرٹ کرنے کے بعد بچے کو کرکے تقریبا 20 منٹ کے اندر اس کے معدے سے بیٹری نکالی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق اگر یہ بیٹری معدے سے کسی اور جگہ پہنچ جاتی تو معاملہ بگڑ سکتا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.