MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شبھمن گِل جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جنوبی افریقہ(ّمسائل نیوز)بھارتی کپتان شبھمن گِل جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبھمن گِل پہلے ٹیسٹ میں گردن کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے جسکے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج ہوا اور ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز ، بھارت ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ ، 134 اوورز میں نو بال ، بائے ، لیگ بائے کا کوئی رن نہیں بنا

دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا، جنوبی افریقا نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی۔

بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اکثر پٹیل نے 26 اور رویندرا جدیجا نے 18 رنز بنائے۔

یچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 159رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 189رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.