MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حب انتظامیہ کیخلاف بڑی کارروائی—ڈی سی اور ADC کو 90 روز کے لیے معطل کردیا گیا

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب (مسائل نیوز)حکومتِ بلوچستان نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی بنیاد پر حب کے دو افسران کے خلاف بڑی انتظامی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جی) علی رضا کھوسو کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ دونوں نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی منظوری سے بلوچستان ایمپلائیز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کی سیکشن 6 کے تحت کیا گیا۔ معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور معاملے کی مزید کارروائی رپورٹ کی سفارشات کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔ نوٹیفکیشنز کی نقول صوبائی حکومت کے تمام اعلیٰ افسران اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.