اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کیخلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حملے ملزم کی رہائی کی درخواست پر وکیل حشمت حبیب نے کہاکہ رانا تنویر کی عمر قید کی سزا پوری ہو چکی ہے،سزا پوری ہونے کے باوجود راناتنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے ،وکیل درخواستگزار کاکہناتھا کہ عمرقید کی مدت14 سال ہے ،میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً20 سال ہو چکے ہیں ،عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
- Advertisement -
عدالت نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی اپیلیں خارج کردیں ،جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
واضح رہے کہ رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزاسنائی تھی ،رانا تنویر حسین کو 31 دسمبر 2003 کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتا کیاگیا تھا،جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے پر رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا تھا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت پر تبادلوں کے کیس میں […]
[…] آباد(مسائل نیوز)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر […]