MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چار حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں‘ خواجہ سعد رفیق

1 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے ،چار حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے عمران کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا، اب 4 حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں،ان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔انہوںنے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے،یہ اگر صوبائی حکومتیں توڑ دیتے تو نئے انتخابات کا ماحول خود بخود بن جاتا۔انہوں نے کہا کہ انتشار کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ملک چلنے نہ دینا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.