اپنی شاٹ سے شان مسعود کو زخمی کرنیوالے محمد نواز کی گھٹنوں کے بل بیٹھی تصویر وائرل
میلبورن (مسائل نیوز) پاکستان کے بلے باز شان مسعود کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران محمد نواز کی جانب سے نیٹ میں لگنے والی شاٹ سر پر لگنے کے بعد سکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود فوری طور پر زمین پر گر پڑے جب ان کی ٹیم کے ارکان ان کی مدد کو پہنچے۔ چند لمحوں بعد وہ اپنے ہاتھ سے سر کے اس حصے کو ڈھانپ کر اٹھے اور میدان سے باہر چلے گئے۔
انہیں فوری طور پر اسکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، پاکستان ٹیم انتظامیہ نتائج کا انتظار کر رہی تھی۔
محمد نواز نے پریشانی کے عالم میں شان مسعود کو دیکھا اور گھٹنوں کے بل گر گئے، وہ اپنی باری چھوڑ کر سیدھا شان مسعود کے پاس چلے گئے۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ 33 سالہ شان مسعود نے اب تک پاکستان کے لیے 12 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں جس میں دو نصف سنچریوں کے ساتھ 125.00 کے سٹرائیک ریٹ سے 220 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی فخر زمان کے بغیر ہے اور اسے بھارت کے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔