عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں مزاحیہ اداکار لگ رہا ہے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں لگڑ بگڑ اور مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے یہ حقیقی آزادی مارچ کے نام پر آوارہ گردی مارچ ہے اگر قانون ہاتھ میں لیا تو قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں آپ کا شاندار استقبال ہوگا، عمران کی مارچ حکومت کے نہیں ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عمران خان سرگودھا خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں لگڑ بگڑ اور مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے ایاک نعبد وایاک نستعین پڑھنے کے بعد نام بگاڑنا غلیظ گفتگو اور دھونس دھمکیاں دینا اسی قرآنی آیت کی توہین ہے عمران خان سیاسی، اخلاقی، زبانی، سچائی، ویژنری،عقلی،اور ہر حوالے سے بانجھ ہے حافظ حمداللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ جہاد نہیں، فساد مارچ ہے، یہ حقیقی آزادی مارچ کے نام پر آوارہ گردی مارچ ہے، اگر قانون ہاتھ میں لیا تو قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں آپ کا شاندار استقبال ہوگا عمران کی مارچ حکومت کے نہیں ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف ہے۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت کو چور چور کہنے والا عمران نیازی عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے آئین شکن بددیانت اور چور ثابت ہوئے جس تقرری سے تم زیادہ بے چین ہو آپکی مرضی سے نہیں وہ وزیراعظم کا صوابدید ہے جے یو آئی کا ذیلی تنظیم انصارالاسلام خدمت انسانیت سے سرشار تنظیم ہے یہ پی ٹی آئی کی، ٹائیگر فورس، نہیں جس نے عمران خان کے حکم پر 2014 کے دھرنے میں پارلیمنٹ ،پی ٹی وی پر حملہ کیاانہوں نے کہاکہ جس نے پی ٹی وی سنٹر پر قبضہ کرنے کی نوید سنائی وہ آج ملک کا صدر ہے انشااللہ پی ڈی ایم قوم کو گالم گلوچ بدتمیزی بددیانتی اور آئین شکنوں کی گندی سیاست سے نجات دلائیگی ۔