MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے،شیخ رشید

2 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں 77 وزراء مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں،حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور پی ڈی ایم کومہ میں ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے کیس ختم لیکن غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ سنایا تو صورتحال خراب ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنوں کا الیکشن کمیشن میں آنے اور ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظرالیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دئیے گئے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی سکیورٹی پر رینجرز،ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیل بھی بڑی تعداد میں الیکشن کمیشن پہنچا دئیے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پولیس افسران کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں ایف سی اوررینجرز کے جوان بھی شامل ہیں۔سکیورٹی انتظامات کے تحت الیکشن کمیشن میں کیس سے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں بھی داخلہ محدود ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر فریقین کو گزشتہ روز نوٹسز جاری کئے گئے، جبکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت فول پروف سکیورٹی مانگی تھی۔خط میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے،ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے ارد گرد سکیورٹی تعینات کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) تحریک انصاف کی قیادت نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت […]

  2. […] نیوز)پنجاب کے گیارہ نگران وزراء میں سے آٹھ نے حلف اٹھا لیا ہے،تمکنت کریم اور نسیم صادق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.