MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈیتھ اور برتھ رجسٹریشن کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کا دور ختم، جانئے اندراج کا آن لائن طریق کار

0 51

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)نادرا نے عوام کیلئے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب پیدائش اور اموات کا اندراج موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا۔

یہ سہولت ابتدائی طور پر پنجاب کی تین تحصیلوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب کی یونین کونسلز میں شروع کی گئی ہے، جنہیں حالیہ سیلاب کے باعث معمولاتِ زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کے پیش نظر ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سہولت کے تحت شہریوں کو اب یونین کونسل کے دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے وہ ایپ کے ذریعے درخواست جمع کر سکتے ہیں، درکار دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنی درخواست کی پیش رفت کو براہِ راست ٹریک بھی کر سکیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے اس سہولت کو جلد پورے ملک میں توسیع دی جائے گی۔ دیگر صوبوں میں بھی انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ یہ سہولت وہاں بھی فراہم کی جا سکے۔

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام نادرا کی اُس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد عوامی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنا، کاغذی کارروائی کم کرنا اور دور دراز و قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں سہولتوں تک رسائی بہتر بنانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.