MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑیاں حادثے کا شکار

0 73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو نے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد سے157کلومیٹرکےفاصلے پرمیٹنگ اوربولاری کےدرمیان مال گاڑی کی 6بوگیاں پٹری سےاترگئیں، حادثےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ڈاؤن لائن کلیئرہےجس سے ٹریک متاثرنہیں ہوا جب کہ 149اپ مہران ایکسپریس کومیٹنگ پر اور17اپ کو جھمپیر پر روک لیا گیا۔

دوسری جانب کوٹری سےریلیف ٹرین جائےحادثہ کی طرف روانہ کردی گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کاتعین تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.