MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے زاتی تعاون کر رہے ہیں، عبدالقادر بلوچ

1 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے بلوچستان کے موجودہ سیلابی صورتحال پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے کئ متاثرہ علاقے اب بھی سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں جن کی بحالی کیلئے وفاق اور صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے زبردست پیکج کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ اور دیگر ممالک کا مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ امداد کرنا خوش آئند بات ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں بلوچستان بشمول رخشان زون کو جب حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے اپنے لپیٹ میں لے لیا، تو بلوچستان کا مواصلاتی نظام درہم برہم ،سڑکیں ٹوٹ پوٹ کا شکار اور رستے بند پڑے تھے تب کئ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بائے روڑ بلوچستان کے کئ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے خاران پہنچا، خاران بشمول رخشان زون کے سیلاب متاثرین کے گھر گھر جا کر انہیں تسلی دی انکی دلجوئی کی۔ کیوں کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے کافی مایوس کن ماحول پیدا کیا تھا متاثرین کے سمجھ میں یہ نہیں آ رہا تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ آج میں خود پے فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں مشکل حالات میں بلوچستان بشمول رخشان زون کے متاثرین کے ساتھ ذاتی تعاون کر کے اپنے قوم کے کام آیا۔ کیوں کہ یہ وقت سیاست نہیں بلکہ خدمت و کمک کا تھا اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کو لے کر جتنا جد و جہد کرنا پڑا انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے بلوچستان و ملک کے دیگر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.