MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جمعے تک چیک پوسٹوں کی بحالی کا نوٹیفیکیشن دوبارہ جاری کردونگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 400

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آج شام تک تمام منی پیٹرول پمپ مالکان، ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک اسمگلروں اور تیل بردار گاڑیوں کے مالکان کو یہ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گاڑی اور پمپ والے دو دن تک نہ سدھرے اور ایرانی پیٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف نہ دیا تو بلوچستان کی تمام چیک پوسٹ دوبارہ بحال کردونگا۔ بلوچستان کے عوام کو پریشان نہیں دیکھنا چاہتا۔ یہ ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک لوگ غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ لوگ رحم اور ہمدردی کے قابل نہیں۔ انہوں نے آج خاران کے چیف چوک پر ریلی کی وجہ سے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر آج کا ریٹ اسی 80 روپے تھا اور یہ مافیا اس وقت 220 فی لیٹر بیچ کر اپنے آپ کو خود بے روزگار کرنا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.