MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریحام خان نے پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ بتادی

2 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی پنجاب ضمنی الیکشن میں جیت کی وجہ بتائی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے۔

ریحام نے وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ شریف خاندان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا گیا یعنی چور،کرپٹ اشرافیہ، اسلامک ٹچ کیش کیا گیا ،

- Advertisement -

یہ دکھایا گیا کہ ایک عام آدمی امیر ، طاقتور خاندانوں اور امریکی مسلط کردہ مسائل کے خلاف کھڑا ہے۔ریحام خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ

جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خود بغیر کسی مدد کے یہاں تک پہنچا، ان کو بتا دوں کے باقی اگر ہاتھ پکڑ کر یہاں تک آئے ہیں

تو آپ کے کپتان کو تو گود میں اٹھا کر یہاں تک لایا گیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے،

تحریک انصاف چاہتی کہ جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے یا کچھ ایسا کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا فوکس فارن فنڈنگ کیس سے ہٹا دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد […]

  2. […] تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.