MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈی جی خان میں امریکی سیاح خاتون سےمبینہ زیادتی

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈی جی خان(مسائل نیوز) ڈی جی خان میں امریکی سیاح خاتون سےمبینہ زیادتی۔خاتون سے زیادتی کی رپورٹ پولیٹیکل اسسٹنٹ نے کمشنر ڈی جی خان کو بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابقڈی جی خان کے علاقے فورٹ منرو میں امریکی خاتون سیاح کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون سے زیادتی کی رپورٹ پولیٹیکل اسسٹنٹ نے کمشنر ڈی جی خان کو بھیج دی جس کے مطابق خاتون پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون ڈی جی خان کے ممنوعہ علاقوں میں بھی گئیں اور خاتون کا فورٹ منرو میں ملزم کے ساتھ یہ تیسرا دورہ تھا۔دوسری جانب ملزم مزمل شہزاد نے بیان دیا کہ اس کے امریکی خاتون کے ساتھ تعلقات تھے اور فورٹ منرو پرجو ہوا دونوں کی مرضی سے ہوا۔امریکی خاتون کے ویزے کی مدت 23 جولائی کو ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پولیس نے دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او کے مطابق 4 ملزمان نے 13 جون کو دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 14 جون کو ہی خان گڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کردیا۔ڈی پی او کا کہنا ہےکہ ملزمان نےخواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.