عامر لیاقت کا قبرکشائی کا معاملہ، سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال عدالت پہنچ گئیں
کراچی(مسائل نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے ایک شہری کی درخواست پر 18 جون کو معروف ٹی وی اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت گزشتہ روز پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال عدالت پہنچ گئیں۔بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے عدالتی فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔جب کہ عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف ان کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
- Advertisement -
اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ شب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔
تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ قبرکشائی،طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکرٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا،جوڈِشل مجسٹریٹ کراچی کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ متعین کرے۔
عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق ورثا کا موقف ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے ان کی قبر کی بے حرمتی ہوگی تاہم جب موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آنا چاہیے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پس پردہ حقائق کو سامنے آنا چاہیے ۔واضح ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ نہ چلنے سے سوال پیدا ہوتے ہیں کہ موت قدرتی ہے یا نہیں، یاد رہے کہ9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا.
[…] آباد (مسائل نیوز)عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ کے حوالے سے ہمارے وکیل بات کریں […]
[…] معروف میزبان و ٹی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کے سماجی رابطے کی […]