عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر طوبیٰ کا ردِعمل سامنے آ گیا
کراچی ( مسائل نیوز ) ممتاز ٹی وی اینکر اور سابق رکن اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے ، میڈیکل بورڈ کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کریں گی،نوٹی فیکیشن کے مطابق 6 رکنی میڈکل بورڈ میں ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام ،ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم ،ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی ،فارنزک ایکسپر ٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی شامل ہیں۔
عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ کا ردِعمل سامنے آ گیا۔سیدہ طوبیٰ انورنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔
ان کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کرنا لواحقین کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔
- Advertisement -
تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
قبرکشائی،طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکرٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا،جوڈِشل مجسٹریٹ کراچی کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ متعین کرے۔عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق ورثا کا موقف ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے ان کی قبر کی بے حرمتی ہوگی تاہم جب موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آنا چاہیے ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پس پردہ حقائق کو سامنے آنا چاہیے ۔واضح ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ نہ چلنے سے سوال پیدا ہوتے ہیں کہ موت قدرتی ہے یا نہیں، یاد رہے کہ9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا.
[…] اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبی انور نے کہاہے کہ میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس […]