MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیک پوسٹ پر حملہ کیس ، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

1 193

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)پشاور ہائی کورٹ ڈی آئی خان بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی بھکر میں چیک پوسٹ پرہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔منگل کو عدالت نے ایک لاکھ زر ضمانت پر

- Advertisement -

علی امین گنڈاپور کی 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔علی امین گنڈاپور داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نیگزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی۔پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا اورپنجاب سرحد پر چیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا تو ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران علی امین اور ان کے ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.