MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی وزیراعظم عمران خان اگلے پانچ سال بھی وزیر اعظم ہونگے ،عالم خان کاکڑ

0 459

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدرعالم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی وزیراعظم عمران خان اگلے پانچ سال بھی وزیر اعظم ہونگے ایک دوسرے کو چور کہنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کرنے والے آج اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک ہوچکے ہیں انکا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، 27مارچ کو پاکستان کے عوام ثابت کر دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیرکو پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے یہ بات اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگئی اور اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اور اتحادی جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں عوام بھر پور شرکت کرکے یہ ثابت کردیں گے کہ وہ وزیراعظم عمران نیازی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان سے بھی کارکن بھر پور شرکت کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.