MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کورونا ویکسین ضرور لگوانی چاہئے، صدر

0 409

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کورونا ویکسین ضرور لگوانی چاہئے، صدر
اسلام آباد (مسائل نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین لگوانا ضروری ہے، یہ حفاظتی ٹیکے 100 فیصد موثر ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں اور اس کے موثر ہونے میں چند ہفتے لگتے ہیں۔ زیادہ تر کیسوں میں یہ سو فیصد موثر ہے اور دیگر میں انفیکشن کی شدت کے باعث شرح اموات میں کمی آتی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ خیال رہے کہ صد ر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کروا لی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.