MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ! جانیں ہفتہ 21 فروری کو فی تولہ ریٹس کیا ہیں

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 33ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 7ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 33ہزار 562روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے بڑھ کر 4لاکھ 57 ہزار 443 روپے کی سطح پر آگئی۔

- Advertisement -

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ چاندی 374 روپے کے اضافے سے 8ہزار 948 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 321روپے کے اضافے سے 7ہزار 671روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر اضافے سے 5ہزار 108 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.