ترجیح کیا ہونی چاہیے ۔۔؟ بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور سے ’’گزارش‘‘ کر دی
اسلام آباد (مسائل نیوز) ترجیح کیا ہونی چاہیے ۔۔؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ’’گزارش‘‘ کر دی ۔
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں۔علی امین گنڈاپور سے گزارش کی کہ پارٹی اندرونی اختلافات کا متحمل نہیں ہو سکتی۔
- Advertisement -
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔