ربابہ بلیدی سے شکیلہ نوید دہوار کی ملاقات، صنفی مساوات کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (مسائل نیوز) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے ملاقات کی اور بلوچستان میں خواتین سے متعلق قانون سازی اور صنفی مساوات کے قیام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان کے ہر ڈویژن میں خواتین ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کے علاہ گرلز ایجوکیشن کی بہتری کیلئے خواتین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی تعیناتی کے لئے جدوجہد کی جائے گی اور خواتین کے تعلیمی اداروں میں خواتین کلریکل اسٹاف کی تعیناتی کے لئے کوششیں کی جائیں گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے اور ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور اس کے ایسا سازگار ماحول بنایا جائے گا جس میں وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں اکثر پرانے قوانین کو ترامیم کرکے انہیں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے موجودہ کوٹے میں اضافے کے لیے کوشش کی جائے گی اور ایسے تمام قوانین اور پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے گی جو صنفی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی میں تمام جماعتوں کو اتفاق رائے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلمینٹ میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنا ہوگا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری قانون شوکت علی ملک بھی موجود تھے
- Advertisement -
[…] ٹیکنالوجی اور چیئرپرسن ویمن پارلمینٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ اسوقت بلوچستان کی بیس خواتین انٹرنیشنل ای […]