MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جسٹس محمد ایوب ترین کی توثیق روکنا پشتون تعصب اور سیاسی انتقام ہے، پشتونخوا لائرز فورم کا شدید احتجاج اور بحالی کا مطالبہ

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخوا لائرز فورم کے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ جسٹس محمد ایوب ترین کی توثیق کو روکنا پشتون قومی تعصب، سیاسی انتقام پر مبنی غیر آئینی اقدام کے مترادف ہے۔بیا ن میں کہا گیا ہے کہ محمد ایوب ترین ایک دیانت دار اور قانون کی پاسداری کرنے والا جسٹس ہیں۔جوڈیشل کمیشن کی طرف سے ان کی توثیق کو روکنا نہ صرف ان کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ یہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام پر بھی ایک سوال کھڑا کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پشتون قومی تعصب کو اس قدر پروان چڑھایا گیا کہ ان کو اب پشتون ججز بھی قابل قبول نہیں ہیں۔محمد ایوب ترین کی توثیق کوروکنا دراصل سیاسی اور قومی مفادات کے تحت کسی کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ان کے خلاف لاجواب وجوہات کی عدم موجودگی کے باوجود ان کو انصاف نہ ملنا، یہ سب کچھ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ایک سیاسی و قومی قربانی ہے۔جسٹس محمد ایوب ترین کو اس بات کی سزا دی گئی کہ وہ حق و انصاف پر مبنی فیصلے کرتا رہا وہ حق حکمرانی کو عوام کی ملکیت اور قانون سب کے لیے برابر سمجھتا تھا۔ صوبہ میں پشتون حقوق پر ایسا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ پشتونخوا لائرز فورم اسے تعصب پر مبنی ناروا اقدام سمجھتی ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اور یہ واضح کرتی ہے کہ اس تعصب کو بنپنے نہیں دیا جائے گا۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محمد ایوب ترین کو واپس اپنی پوزیشن پر بحال کیا جائے اور تعصب، تنگ نظری سے گریز کیا جائے۔ پشتونخوا لائرز فورم جسٹس محمد ایوب ترین کے مسلے پر خاموش نہیں بیٹھے گی اوراس سلسلے میں فوری آئندہ کالائحہ عمل طے کرتے ہوئے ہر قسم کے قانونی، جمہوری راہ کو اپنانے میں حق بجانب ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.