MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اصلاحات کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا مگر دباؤ، احتجاج یا بلیک میلنگ ہمیں عوام کے حق کے تحفظ سے نہیں روک سکتی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا تقریباً ایک ہزار ارب روپے کا سالانہ بجٹ ہے، جس کا قریب 80 فیصد نان ڈیولپمنٹ اخراجات میں خرچ ہو جاتا ہے

نان ڈیولپمنٹ بجٹ کا بڑا حصہ ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر صرف ہوتا ہے

صوبے کی 1.3 کروڑ عوام کی فلاح و ترقی کے لیے محض 200 ارب روپے دستیاب ہوتے ہیں

غیر متوازن نظام کو درست کرنے کے لیے گزشتہ دو برسوں میں متعدد متروک اور غیر مؤثر سرکاری دفاتر بند کیے گئے،

- Advertisement -

زکوٰۃ، مذہبی امور اور سول ڈیفنس جیسے غیر فعال محکمے ختم کر کے آٹھ ہزار غیر ضروری سرکاری آسامیاں ختم کیں

 

غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی گئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا مگر دباؤ، احتجاج یا بلیک میلنگ ہمیں عوام کے حق کے تحفظ سے نہیں روک سکتی

بلوچستان کے عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اصلاحات کا عمل ہر صورت جاری رہے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.