MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے طیاروں کی کلر سکیم اور دیگر تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)قومی ایئر لائن کے طیاروں پر موجود کلر اسکیم اور دم کا ڈیزائن ایک بار پھر تبدیل کرنے کی سفارش تیار کرلی گئی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈیزائن اور کلر اسکیم پر مبنی سفارشات بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کی گئی ہیں۔ بورڈ ارکان نے کلر سکیم تبدیلی کی صورت میں اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔کلر اسکیم کی تبدیلی مقامی اور غیر ملکی ماہرین سے کرانے کی صورت میں بھی تخمینہ طلب کیا گیا ہے۔طیاروں کی دم پر موجود پاکستانی پرچم کے نیچے موجود بیچ کلر کی پٹی کے خاتمے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ بورڈ ارکان نے طیاروں پر لازمی طور پر پاکستان لکھوانے سمیت دیگر تجاویز لانے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.