MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سینیٹر سعید احمد ہاشمی کی نوابزدہ گزین مری سے ملاقات، سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

0 623

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی کی سابق صوبا ئی وزیر نوابزدہ گزین مری سے ملاقات سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کے صوبے کی سیاسی شخصیات کے ساتھ رابطوں کے سلسلے کی کڑی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے جمعہ کو سابق صوبا ئی وزیر نوابزدہ گزین مری سے کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.