MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان سے جرمن سفیر کی ملاقات، بلوچستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر گفتگو

0 707

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گریناس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کو ریکو ڈک منصوبے گوادر پورٹ اور بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان اپنے جغرافیائی محل و وقوع طویل ساحلی پٹی توانائی کے متبادل ذرائع اور قیمتی معدنیات کا حامل منفرد خطہ ہے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ریکوڈک منصوبہ اسکی بہترین مثال ہے۔بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی دوروں سے بلوچستان کے بارے میں دنیا کو آگاہی ملتی ہے حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے سرمایہ کاروں کو ترغیبات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے ادارے فعالیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر جرمن سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا،جرمنی کی حکومت بلوچستان میں ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کا بھی جائزہ لیا جائیگا،بلوچستان توانائی کے متبادل زرائع کی ترقی کے لئے انتہائی موزوں ہے ہم توانائی اور پانی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینگے۔جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی کے پاکستان کے لئے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کو بھی ترجیح دی جائیگی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان پر قابو پانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں سیلاب کی صورت میں بلوچستان میں ہونے والے نقصانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک سیلاب کی تباہ کاریوں کا ازالہ نہیں کر سکی ہے امید ہے کہ عالمی برادری امداد و بحالی کے لئے کئے گئے تعاون کے اعلانات کو عملی جامہ پہنائے گی۔جرمن سفیر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.