MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یشما گل نامناسب حرکت کے باعث ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل سوشل میڈیا پر اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کے باعث اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

مشہور ڈرامہ سیریلز درِ شہوار اور پیار کے صدقے سمیت کئی مقبول پراجیکٹس میں اداکاری کرنے والی یشما گل ایک بار پھر اپنی ایک نامناسب ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں یشما گل لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایک شخص کو زور سے گلے لگایا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے یشما گل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا کہنا تھا سلیبریٹیز نے شرم و حیا بیچ کھائی ہے، یہ حد سے زیادہ گرگئے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.