MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لیونل میسی کا انٹرنیشنل فٹبال میں ملک کی نمائندگی جاری رکھنے کا اعلان

1 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ (مسائل نیوز) ارجنٹینا کے کنگ لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال میں ملک کی نمائندگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔فرانس کو شکست دے کر ارجنٹینا کو 36سال بعد فٹبال کا عالمی چمپئن بنوانے والے میسی نے واضح کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں، اپنے ملک کی طرف سے بطور چمپئن کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔35سالہ میسی کے مطابق خواہش ہے کہ ایک چمپئن کھلاڑی کے طور پر ابھی چند مزید میچز میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز پائوں۔لیونل میسی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ کیریئر میں ہر ٹائٹل کا حصہ بنا ہوں اور یہ ورلڈ کپ ٹرافی تھی جو میرے پاس نہیں تھی، وہ بھی اب پانے میں سرخرو ہوا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کو ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی کی دستخط شدہ جرسی موصول ہوگئی، جس پر انکا دو حرفی پیغام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.