ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کے باوجود ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کردی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کے باوجود ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کردی۔سول ہسپتال میں ادویات کا فقدان مریض کیلئے آپریشن کیلئے استعمال ہونے والا سامان باہر سے لانا پڑا۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال کوئٹہ میں اس وقت ادویات سمیت بنیادی سامان باہر سے لانا پڑی جب دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا ینگ ڈاکٹرز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی لواحقین کا کہنا ہے
- Advertisement -
کہ ٹراما سینٹر کے آپریشن تھیٹر میں بنیادی ضروریات کیلئے استعمال ہونے والا سامان بھی باہر سے لانا پڑا ہے۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا کہ آپریشن کیلئے استعمال ہونے والا سامان باہر سے لانے کا کہا گیا ایمرجنسی سروسز میں سہولیات کا یہ عالم ہے تو پھر عام دنوں میں کیا حالت زار ہوگی۔